حسین آپ نے اُمت کی آبرو رکھ لی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
حسین آپ نے امت کی آبرو رکھ لی
شہید ہو کے شہادت کی آبرو رکھ لی
اس اہتمام سے گلزار مصطفیٰ اجڑا
بہار باغِ شریعت کی آبرو رکھ لی
قریب تھا کہ حقیقت کا نام مٹ جاتا
حسینیت نے حقیقت کی آبرو رکھ لی
خدا کے نام پہ جان دے کے بھو کے پیاسے نے
نظامِ قدرت و فطرت کی آبرو رکھ لی
خدا رسول کی توہین ہونے والی تھی
اطاعتوں نے اطاعت کی آبرو رکھ لی
بلند ہو کے سر شہ نے نوک نیزہ پہ
کلام حق کے تلاوت کی آبرو رکھ لی
صبیحؔ سرورِ ایثار کے رفیقوں نے
نثار ہو کے رفاقت کی آبرو رکھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.