Font by Mehr Nastaliq Web

علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

صبیح الدین رحمانی

علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسن (مدینہ-سعودی عرب)

    علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

    مجسم آئینۂ مصطفیٰ امام حسن

    حسن کی مدحت و توصیف قلب و جان حسین

    حسینیت کی ثنا در ثنا امام حسن

    خدا کے نور سے معمور ہے جو شخصیت

    اس آفتاب کی خاص اک ضیا امام حسن

    غم حسین کی کوئی دوا عطا کر دو

    تمہارا درد تو ہے لادوا امام حسن

    کمال صبر سے قاتل کو بخش دینا کیا

    تمہارے گھر کے ہیں صبر و رضا امام حسن

    خموشیوں سے لگا دیں جو پار بیڑے کو

    رضا و صبر کے ہیں نا خدا امام حسن

    نوازتے ہیں حضور اپنے خیر خواہوں کو

    صبیحؔ بھی ہے غلام آپ کا امام حسن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے