سیدِ دنیا و دیں کی جانِ جاں ہیں سیدہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)
سیدِ دنیا و دیں کی جانِ جاں ہیں سیدہ
سیدہ خود اور دو سید کی ماں ہیں سیدہ
اس سے بڑھ کر اور کوئی اعزاز ہوسکتا نہیں
سید کونین کی آرام جاں ہیں سیدہ
سایۂ قولِ الہٰی میں بقول عائشہ
سید کونین کا شرح و بیاں ہیں سیدہ
کل بھی دکھیاروں کے دکھ میں تھیں برابر کی شریک
آج بھی ہر بے اماں کو اک اماں ہیں سیدہ
تا ابد باقی رہے گی آلِ پاک مصطفیٰ
کاروانِ روح کی روحِ رواں ہیں سیدہ
کل بھی ہر فرماں صحابہ کو تھا وجہِ افتخار
آج بھی اہلِ یقیں پر حکمراں ہیں سیدہ
فکر میں اپنی نہ کیوں ہو ہر سعادت کا سرور
روبرو اپنے صبیحِؔ خوش بیاں ہیں سیدہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.