Font by Mehr Nastaliq Web

جامع القرآں پئے القابِ ذوالنورین ہے

صبیح الدین رحمانی

جامع القرآں پئے القابِ ذوالنورین ہے

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)

    جامع القرآں پئے القابِ ذوالنورین ہے

    یعنی نور علم حق آداب ذوالنورین ہے

    تیرا اعزاز حقیقی کیا بیاں ہو اے بقیع

    ایک اک ذرہ ترا شادابِ ذوالنورین ہے

    سامنے قرآنِ پاک اور حلق پر تیغِ حیات

    قتل گہ بھی منبر و محرابِ ذوالنورین ہے

    دین کی شرم و حیا کا لطف آئے گا اسے

    جس کے د ل پہ نقش رعب و دابِ ذوالنورین ہے

    آپ نے قرآں مرتب اس طرح فرما دیا

    علم کا ہر شہر اب تک بابِ ذوالنورین ہے

    مسکرا کر جان دی یوں راہِ حق میں آپ نے

    کل جہانِ زندگی بیتابِ ذوالنورین ہے

    جس زمیں پر دفن ہے جسم منور اے صبیحؔ

    آفتابِ زیست ہے مہتابِ ذوالنورین ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے