عدالت ہے تن جان فاروقِ اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عمر بن خطاب (مدینہ-سعودی عرب)
عدالت ہے تن جان فاروقِ اعظم
ہیں ایماں کا ایمان فاروقِ اعظم
صداقت کی تصدیق صدیق اکبر
عدالت کی پہچان فاروقِ اعظم
وہ دل جس پہ عرش الہٰی تصدق
اسی کا ہیں ارمان فاروقِ اعظم
کچھ اہلِ حکومت کا ہی حق نہیں ہے
مرے بھی ہیں سلطان فاروقِ اعظم
ہر اک حکم ان کا نہ کیوں حق نگر ہو
نبی کا ہیں فرمان فاروقِ اعظم
بصد آرزو پانی بھرتی ہیں شانیں
کچھ ایسے ہیں ذیشان فاروقِ اعظم
صبیحؔ آلِ اطہر کی ہر ایک ادا پر
ہیں سو جاں سے قربان فاروقِ اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.