خلافت ہے سرتاج صدیق اکبر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابو بکر صدیق (مدینہ-سعودی عرب)
خلافت ہے سرتاج صدیق اکبر
نہ کیوں دیں کی ہوں لاج صدیق اکبر
شہنشاہ اسریٰ کے فیضِ قدم سے
سرِ فرش معراج صدیق اکبر
علی تھے ولی مسندِ شامِ ہجرت
رفاقت کی معراج صدیق اکبر
بہ اذن خدا سب سے پہلے بنے تھے
حقیقت میں الحاج صدیق اکبر
پڑھایا تھا جو کچھ کبھی مصطفیٰ نے
وہی درس ہیں آج صدیق اکبر
پئے آلِ محبوبِ کونین رکھ لو
مری آبرو آج صدیق اکبر
صبیحؔ اہل ہو کیوں نہ مسلم رعایا
ہیں اسلام کا راج صدیق اکبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.