Font by Mehr Nastaliq Web

سادات کا نشاں ہیں مشرف حسین شاہ

صبیح الدین رحمانی

سادات کا نشاں ہیں مشرف حسین شاہ

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت مشرف حسین

    سادات کا نشاں ہیں مشرف حسین شاہ

    روحانیت کی جاں ہیں مشرف حسین شاہ

    جو گذرا ان کے در سے شرف یاب ہوگیا

    عظمت دہ جہاں ہیں مشرف حسین شاہ

    کہتی ہیں خود ہی مرقد انور کی نکہتیں

    گلدستۂ جناں ہیں مشرف حسین شاہ

    جتنا ادب سے سر جھکے اتنا ہو سرفراز

    ایسے حق آستاں ہیں مشرف حسین شاہ

    انسان کیا ہے ولیوں کی روحیں تڑپ اٹھیں

    کس قلب کی فغاں ہیں مشرف حسین شاہ

    رحمانیت کی جان یہ عزم سکندری

    وہ حسنِ داستاں ہیں مشرف حسین شاہ

    در حبِ آلِ سیدِ کونین اے صبیحؔ

    معراجِ عاشقاں ہیں مشرف حسین شاہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے