کس کے دل کی ہیں دعا حضرتِ سچل سرمست
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سچل سرمست (سندھ-پاکستان)
کس کے دل کی ہیں دعا حضرتِ سچل سرمست
ہر کوئی کہتا ہے یا حضرتِ سچل سرمست
مستیاں میرے مقدر کا ستارا بن جائیں
مسکرائیں جو ذرا حضرتِ سچل سرمست
ہر سر شوق تو اس در کا سزاوار نہیں
میں کجا اور کجا حضرتِ سچل سرمست
آپ کے فیض سے سرکار کے در تک پہنچا
جس طرف سے بھی چلا حضرتِ سچل سرمست
کچھ مجھے پئے حسنین کریمین ملے
آپ ہیں شانِ خدا حضرتِ سچل سرمست
جھوٹ مٹتا نہیں اس ملک سے کیوں رب کریم
صدق کی جب ہیں بنا حضرتِ سچل سرمست
کام بن جائے گا صرف ایک نظر میں واللہ
ہے صبیحؔ آپ ہی کا حضرتِ سچل سرمست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.