معین دین و عطائے رسول ہیں خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
معین دین و عطائے رسول ہیں خواجہ
بہار گلشنِ مولیٰ کے پھول ہیں خواجہ
ہر اک عمل میں ہے قانونِ قدرت و فطرت
خدا گواہ خدا کا اصول ہیں خواجہ
قبولیت بھی بچھاتی ہے اپنی آنکھوں کو
مجسم ایسی دعائے قبول ہیں خواجہ
ہر ایک سلسلہ ملتا ہے باغِ وحدت سے
عجیب غنچۂ آلِ رسول ہیں خواجہ
زمانہ کیسے نہ سمجھے گا دل سے سرمۂ چشم
قدوم ناز محمد کی دھول ہیں خواجہ
عدالت اور صداقت ہی پر نہیں موقوف
ہر اک سیادت حق کا حصول ہیں خواجہ
صبیحؔ ہوش میں آجا ذرا خدا کے لیے
تیرے عمل سے بہت ہی ملول ہیں خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.