Font by Mehr Nastaliq Web

مرے آسمانِ دل پہ کچھ عجب گھٹا سی چھائی

صبیح الدین رحمانی

مرے آسمانِ دل پہ کچھ عجب گھٹا سی چھائی

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    مرے آسمانِ دل پہ کچھ عجب گھٹا سی چھائی

    جہاں آہِ سرد کھینچی کہ بہارِ غوث آئی

    وہ قدم کہاں جمائے وہ نظر کہاں اٹھائے

    جسے راس آگئی ہو تیرے نام کی دہائی

    بہ نگاہِ غوث دیکھو تو یہ بات مان لو گے

    جہاں عظمتِ خدا ہے وہیں شانِ مصطفائی

    کوئی دوسرا نہ دیکھا بہ ہزار جستجو بھی

    تری ذات غوثِ اعظم ہے عجب حسیں اکائی

    بہ خیالِ شاہِ جیلاں جو ادب سے چپ ہوا میں

    مری خوش عقیدگی نے نئی منقبت سنائی

    جہاں ان کا نام آیا غم اشک جھلملایا

    میری روح کی حقیقت ہے صبیحؔ کربلائی

    جہاں جام پی کے بہکا دل و روح مسکرائے

    ترے رند کا قدم ہے طریقِ پارسائی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے