Font by Mehr Nastaliq Web

ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی

صبیح الدین رحمانی

ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سلمان فارسی

    ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی

    واللہ میری جان ہیں سلمان فارسی

    صدیق کا شعور و بیاں اور بہ لفظہ

    فاروق کی زبان ہیں سلمان فارسی

    رگ رگ میں ہیں خدا و محمد بسے ہوئے

    روحانیت کی جان ہیں سلمان فارسی

    یاد آتی ہے حضور کی انساں نوازیاں

    کیسا حسیں جہان ہیں سلمان فارسی

    اک رات ہی میں جرم مدائن ہوئے فنا

    سر تاج دیں کی شان ہیں سلمان فارسی

    صرف اہلبیتِ مصطفوی میں نہیں شریک

    اصحاب کی بھی جان ہیں سلمان فارسی

    تا زندگی سناتا رہوں ہر نفس صبیحؔ

    وہ حسنِ داستان ہیں سلمان فارسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے