کرم کے راز کو علم و خبر رکھتے ہیں
کرم کے راز کو علم و خبر رکھتے ہیں
جو لوگ گنبدِ خضریٰ نظر میں رکھتے ہیں
جنونِ عشق محمد جو سر میں رکھتے ہیں
عجب مقام جہانِ ہنر میں رکھتے ہیں
نبی کے نام کی نسبت سے ہم سے عاصی بھی
دعائیں اپنی حدودِ اثر میں رکھتے ہیں
خدا شناسی کی منزل میں پیروانِ رسول
چراغِ علم و عمل رہ گذر میں رکھتے ہیں
جو اہلِ دل ہیں مدینے کی سمت جاتے ہوئے
متاعِ نعت بھی زادِ سفر میں رکھتے ہیں
کہاں ہم اور کہاں مدحت رسول صبیحؔ
اک ارتعاش سا قلب و جگر میں رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.