Font by Mehr Nastaliq Web

نظر کے ریگزاروں کو متاعِ نقش پا دے دو

صبیح الدین رحمانی

نظر کے ریگزاروں کو متاعِ نقش پا دے دو

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    نظر کے ریگزاروں کو متاعِ نقش پا دے دو

    میں ہوں تاریک راہوں میں اجالوں کا پتا دے دو

    اس عہد جبر میں ہر سو محبت کی اذاں گونجے

    ہمیں ایسی دعا پھر اے حبیب کبریا دے دو

    جہالت کے اندھیروں کی فصیلیں جس سے گر جائیں

    مرے ہاتھوں کو ایسا علم کا روشن دیا دے دو

    پھرے ہیں در بدر اے رحمت عالم کرم کر دو

    سمیٹو قرب کی چادر میں قدموں میں جگہ دے دو

    سنا ہے دامن عصیاں کو دھو دیتے ہیں آنسو بھی

    مری آنکھوں کو بھی اک چشمۂ آبِ بقا دے دو

    وہ جس پہ چل کے طرز حضرتِ حسان ملتی ہے

    مرے لفظوں کو ایسی شاہراہِ ارتقا دے دو

    لکھے سب پھول جیسے لفظ سوچے چاند سے مضموں

    صبیحِؔ نعت گو کو نعت کا لہجہ نیا دے دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے