عصیاں سے تطہیر ملی
عصیاں سے تطہیر ملی
آپ آئے توقیر ملی
ٹوٹا گمراہی کا فسوں
وحدت کو تکبیر ملی
صدی صدی کے چہرے پر
ان کی طلب تحریر ملی
قول و عمل سے آقا کے
قرآں کی تفسیر ملی
طیبہ کے ہر راہی سے
ہنس کے گلے تقدیر ملی
دھڑکن دھڑکن نعت نبی
نفس نفس تنویر ملی
کاسۂ فکر و فن کو مرے
مدحت کی جاگیر ملی
جو ان کا ہے اُس کو صبیحؔ
شہرتِ عالم گیر ملی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.