Font by Mehr Nastaliq Web

شہرِ نبی کی کر لی زیارت الحمد اللہ الحمد اللہ

سید صبیح الدین رحمانی

شہرِ نبی کی کر لی زیارت الحمد اللہ الحمد اللہ

سید صبیح الدین رحمانی

MORE BYسید صبیح الدین رحمانی

    شہرِ نبی کی کر لی زیارت الحمد اللہ الحمد اللہ

    باقی نہیں دل میں اب کوئی حسرت الحمد اللہ الحمد اللہ

    آیا تھا لے کر میں ان کے در پر اشکوں کا دریا غم کا سمندر

    اب جا رہا ہوں لے کر سکینت الحمد اللہ الحمد اللہ

    کہتا رہا اپنے دل کی کہانی بہتے ہوئے آنسوؤں کی زبانی

    ملتی رہی دل کو تسکین و راحت الحمد اللہ الحمد اللہ

    نظروں میں روضے کا نور آگیا ہے ذرے کے دامن میں طور آگیا ہے

    دل سے ہوئی دور ہر ایک ظلمت الحمد اللہ الحمد اللہ

    بھرتے ہیں اس جا گد اؤں کے کاسے دیتی ہے رحمت سب کو دلا سے

    ہے دھوم جس کی وہ دیکھی سخاوت الحمد اللہ الحمد اللہ

    یہ در پہ روضہ یہ محراب و منبر ہر ایک منظر ہے کیا روح پرور

    شاداب رکھتا ہے احساسِ قربت الحمد اللہ الحمد اللہ

    ہر سنس نغمہ ہے صلِ علیٰ کا حمد و ثنا کا حرفِ دعا کا

    روشن ہے جلوت تا بندہ خلوت الحمد للہ الحمد للہ

    افکار میں جھلملاتی محبت اشعار جیسے چراغِ عقیدت

    ان کی عطا ہے میرا رنگِ مدحت الحمد للہ الحمد للہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے