کھویا کھویا ہے دل ہونٹ چپ آنکھ نم ہیں مواجہ پہ ہم
کھویا کھویا ہے دل ہونٹ چپ آنکھ نم ہیں مواجہ پہ ہم
صبیح الدین رحمانی
MORE BYصبیح الدین رحمانی
کھویا کھویا ہے دل ہونٹ چپ آنکھ نم ہیں مواجہ پہ ہم
روبرو ان کے لایا ہے ان کا کرم ہیں مواجہ پہ ہم
لمحے لمحے پہ آیات کا نور ہے نعت کا نور ہے
نور افشاں درودی فضا د م بہ دم ہیں مواجہ پہ ہم
ایک کونے میں ہیں سر جھکائے ہوئے منھ چھپائے ہوئے
گردنیں ہیں کہ بارِ ندامت سے خم ہیں مواجہ پہ ہم
آنسوؤں کی زباں کر رہی ہے بیاں اُن سے احوالِ جاں
صرف اپنا نہیں پوری اُمت کا غم موجہ پہ ہم
مسکراتی ہوئی ہر تجلی ملی کیا تسلی ملی
دور ہوتے گئے سارے رنج و الم ہیں مواجہ پہ ہم
سب طلبگار حرفِ شفاعت کے ہیں ان کی رحمت کے ہیں
چہرے چہرے پہ ہے اک سوالِ کرم ہیں مواجہ پہ ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.