Font by Mehr Nastaliq Web

اجالے کیوں نہ ہوں دیوار و در میں

سید صبیح الدین رحمانی

اجالے کیوں نہ ہوں دیوار و در میں

سید صبیح الدین رحمانی

MORE BYسید صبیح الدین رحمانی

    اجالے کیوں نہ ہوں دیوار و در میں

    میں ذکرِ مصطفیٰ کرتا ہوں گھر میں

    وہ جیسے ہیں کوئی ویسا نہیں ہے

    یہی لکھا ہے تاریخِ بشر میں

    یہاں بے مانگے ملتا ہے گدا کو

    نہیں کوئی بھی در ایسا نظر میں

    چلا ہوں سوئے دربارِ رسالت

    ہے میرے ساتھ اک خوش بو سفر میں

    انہی کے نور سے تاباں ہے سورج

    انہی کی بھیک کشکولِ قمر میں

    مدینے جاؤں آؤں پھر سے جاؤں

    خدا تا عمر رکھے اس سفر میں

    صبیحؔ ان کا ہوں میں اک نام لیوا

    سو میرا نام ہے اہلِ ہنر میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے