اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں
اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں
صد شکر میں پھر آیا سرکار کے قدموں میں
کچھ دیر سلامی کو ٹھہرایا مواجہ پر
پھر مجھ کو ادب لایا سرکار کے قدموں میں
رد کیسے بھلا ہوگی اب کوئی دعا میری
میں رب کو پکار آیا سرکار کے قدموں میں
کچھ لمحے حضوری کے پائے تو یہ لگتا ہے
اک عمر گزار آیا سرکار کے قدموں میں
کچھ کہنے سے پہلے ہی پوری ہوئی ہر خواہش
جو سوچا وہی پایا سرکار کے قدموں میں
سرکار سلامی کو ہر سال طلب کیجے
یہ عرض بھی کر آیا سرکار کے قدموں میں
یاد آئی صبیحؔ اپنی ہر ایک خطا مجھ کو
اعمال پہ شر مایا سرکار کے قدموں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.