وہ جو قرآن ہوگیا ہوگا
وہ جو قرآن ہوگیا ہوگا
ان کا فرمان ہوگیا ہوگا
سجدہ کر کے جو سر نہیں اٹھا
در پہ قربان ہوگیا ہوگا
یا عقیدت میں اپنی جاں دے کر
ہمہ تن جان ہوگیا ہوگا
کسے ملتا مزاج پاک حدیث
حفظ قرآن ہوگیا ہوگا
اپنے دل کو تلاش کرتا ہوں
ان کا ارمان ہوگیا ہوگا
جس نے دیکھا ہے بار بار انہیں
کیوں نہ ذیشان ہوگیا ہوگا
غم کا احساس کیوں نہیں ہے وہاں
ان کا احسان ہوگیا ہوگا
نعت کہتا رہا جو دل سے صبیحؔ
وہ بھی حسان ہوگیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.