فخر تاج سلطاں ہے جب نعال کر مانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت کرمانی (پاکستان)
فخر تاج سلطاں ہے جب نعال کرمانی
مجھ گدا سے کیا ہوگی مدحِ حالِ کرمانی
کام سے عقیدت ہے نام سے نہیں مطلب
خود جمیل رضوی ہیں باجمال کرمانی
ان کی یاد کرنے سے اس کی یاد آتی ہے
ہجر تجھ پہ صدقے ہو اے وصالِ کرمانی
ہر زمیں اس کی ہے ہر زمانہ اس کا ہے
جس کے دل پہ روشن ہوں ماہ و سال کرمانی
جس طرف نظر اٹھے آئینے سنور اٹھیں
کیا حسیں مرقع ہے با خیال کرمانی
خلق احمدی گویا دادِ خلق دیتا ہے
کن اداؤں میں گم ہیں خوش خصال کرمانی
اس طرح مٹے ہیں وہ بادِ راہ میں مولیٰ
ہر کمال ہستی ہے اک کمال کرمانی
عالم تصور بھی وجد و کیف کا عالم
کتنا با کرامت ہے قیل وقال کر مانی
ہے دعا صبیحؔ اپنی آلِ شہ کے صدقے میں
خلق میں پھلے پھولے خوب آلِ کرمانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.