حسنِ معنویت میں حسنِ جاوداں حسان
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت حسان بن ثابت (مدینہ-سعودی عرب)
حسنِ معنویت میں حسنِ جاوداں حسان
بعد ذاتِ احدیت پہلے نعت خواں حسان
باغِ رب اکبر نے ایسا گل کھلایا ہے
تا ابد سجائیں گے تازہ گلستاں حسان
لفظ لفظ میں گو یا شرح حسن یزداں ہے
منصبِ نبوت کے ایسے رازداں حسان
جبریل بھی آکر دادِ فکر دیتے ہیں
شعریت کی دنیا میں ہیں وہ نکتہ داں حسان
یادِ پاک آتے ہیں ذہن جگمگا اٹھا
نعت گو کا سورج ہیں حق کے ترجماں حسان
خلد کی بہاریں بھی سن کے گنگناتی ہیں
مدح شاہِ شاہاں میں یوں ہیں نغمہ خواں حسان
خوشہ چینی کر لینا بڑھ کے اے گنہگارو
جلوہ گاہِ محشر میں جب ہوں گل فشاں حسان
جذبۂ صبیحؔ الدین محوِ نعت ہے لیکن
آپ کی حضوری میں کیا کھلے زباں حسان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.