دل نے روشن کیے ثنا کے چراغ
دل نے روشن کیے ثنا کے چراغ
تیرگی دور کی جلا کے چراغ
جل اٹھے قصر مصطفیٰ کے چراغ
در بدر ہوگئے ہوا کے چراغ
اب کوئی راہبر نہیں درکار
مل گئے ان کے نقش پا کے چراغ
ان کے اصحاب و اہلِ بیت کی خیر
بجھ نہ پائے کبھی وفا کے چراغ
خانقاہوں میں اب بھی روشن ہیں
اہلِ حق اہلِ مصطفیٰ کے چراغ
عمر بھر مرے ساتھ ساتھ رہے
حمدِ رب نعتِ مصطفیٰ کے چراغ
طاق مدحت میں جل رہے ہیں صبیحؔ
گل نہ ہوں گے مری نوا کے چراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.