Font by Mehr Nastaliq Web

یہ محفل پارساؤں میں بھی ایسے پارسا کی ہے

صابر حسین اشفاق

یہ محفل پارساؤں میں بھی ایسے پارسا کی ہے

صابر حسین اشفاق

MORE BYصابر حسین اشفاق

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)

    یہ محفل پارساؤں میں بھی ایسے پارسا کی ہے

    کہ خاصانِ خدا کی، جانشینِ مصطفیٰ کی ہے

    کہ جس کی شان میں نازل ہوئیں آیاتِ قرآنی

    خدا ہی جانتا ہے شان کیا آلِ عبا کی ہے

    جھکا رہتا ہے عالم ہر گھڑی لیں ان کے قدموں پر

    خدا کی ذات میں جس نے بھی ہستی کو فنا کی ہے

    محمد کے تصدق سے بہ لطفِ غوثِ صمدانی

    مزار پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے

    بقا کیا چیز ہے بس ایک صیغہ ہے لطافت کا

    خدا نے وصل کی سمجھو یہاں سے ابتدا کی ہے

    انہیں کے دستِ قدرت میں رکھا زورِ یداللہ

    کہ جس نے دوستی کی انتہا پر انتہا کی ہے

    نہ چھوڑو تم نہ ہرگز بھول کر بھی ان کے دامن کو

    بشارت ان کو لا خوف میرے رب العلا کی ہے

    کہاں تک آنا جانا تیرا میرا اس طرح ہوگا

    ابھی کب تک نہ جانے یہ گھڑی صبر و رضا کی ہے

    بڑا بے خوف رہتا ہے سدا اشفاقؔ عالم میں

    کہ اس کو رہنمائی بس تمہارے نقشِ پا کی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے