Font by Mehr Nastaliq Web

دیکھتا ہوں جدھر گھوم کر مصطفیٰ

صابر حسین اشفاق

دیکھتا ہوں جدھر گھوم کر مصطفیٰ

صابر حسین اشفاق

MORE BYصابر حسین اشفاق

    دیکھتا ہوں جدھر گھوم کر مصطفیٰ

    آپ ہی آپ ہیں جلوہ گر مصطفیٰ

    فرش پر مصطفیٰ عرش پر مصطفیٰ

    ہیں ادھر مصطفیٰ ہیں اُدھر مصطفیٰ

    ہیں میری جان، میری نظر مصطفیٰ

    میرا دل مصطفیٰ ہیں جگر مصطفیٰ

    جس کے خوابوں میں ہیں جلوہ گر مصطفیٰ

    شام اس کی ہے اس کی سحر مصطفیٰ

    آپ ہی کے ہیں محتاج یہ ہست و بود

    ’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘

    آپ آئیں تو حسرت نکل جائے گی

    کب سے بیٹھا ہوں میں منتظر مصطفیٰ

    دن میں چلتا رہا تذکرہ آپ کا

    یا آتی رہی رات بھر مصطفیٰ

    سر کو قدموں پہ رکھ کر مچل جاؤں گا

    چوم کر مصطفیٰ، چوم کر مصطفیٰ

    اڑھنا بھی ہو بچھونا وہی

    خاک طیبہ کی ہو میرا گھر مصطفیٰ

    لاج اشفاقؔ کی آپ کے ہاتھ ہے

    آپ کا سگ ہے یہ سر بسر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے