Font by Mehr Nastaliq Web

بنایا تجھ کو خالق نے جو معدن اپنے مظہر کا

صابر لکھنوی

بنایا تجھ کو خالق نے جو معدن اپنے مظہر کا

صابر لکھنوی

MORE BYصابر لکھنوی

    بنایا تجھ کو خالق نے جو معدن اپنے مظہر کا

    ہوا جاری جہاں میں یک قلم خطبہ پیمبر کا

    ملائک مدح خواں کیوں کر نہ ہوں اس شاہِ عالی کے

    ملا رتبہ اسے لولاک اور معراجِ اکبر کا

    کروں تعریف کیا اس روضۂ شاہِ دو عالم کی

    فلک ہے آستاں بوس اور ملک دربان ہے در کا

    ہوا قرآن نازل حق میں تیرے اے شہِ والا

    عقیدہ جس پہ رہتا ہے مسلمانانِ اطہر کا

    کرے تعریف کیا صابرؔ ترے دونوں نواسوں کی

    شجاعت سے شہادت لی نہ مانا خوف خنجر کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے