اثر اس کا ہے یہ جو آپ نے تا دم دعا کی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سید محی الدین پاشا قادری (کرنول-آندھرا پردیش)
اثر اس کا ہے یہ جو آپ نے تا دم دعا کی ہے
’’مزارِ پیر محی الدین پر رحمت خدا کی ہے‘‘
خدا جوئی خدا یابی، خدا خواہی، خدا دانی
اسی دھن میں لگے رہنا یہ فطرت اؤلیا کی ہے
وزیرِ مملکت اللہ والوں کو کیا حق نے
اسی باعث تو مستحکم حکومت مصطفیٰ کی ہے
احد میں اور احمد میں الف کیوں ہے ذرا سمجھو
اب اس سے صاف ظاہر ہے یہ سب رنگت خدا کی ہے
وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن
سمجھنے کے لیے ہم کو ضرورت رہنما کی ہے
صدائے لا الہ از زمیں تا آسماں گونجی
یہ ایں کسبِ طریقت یہ کرامت اؤلیا کی ہے
الٰہی دامنِ نسبت نہ چھوٹے غوث اعظم کا
تڑپ کر صبرؔ آغائی نے یہ ہر دم دعا کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.