کر گیا میرے دل میں جو گھر مصطفیٰ
کر گیا میرے دل میں جو گھر مصطفیٰ
آپ کے عشق کا ہے اثر مصطفیٰ
آپ کا رخ رہے گا جدھر مصطفیٰ
خالقِ کل یقیناً ادھر مصطفیٰ
زندگی کا کڑا ہے سفر مصطفیٰ
’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘
آرزوئے دلی ہے یہی بس مری
آپ کا در ہو خادم کا سر مصطفیٰ
آپ کی ہے غلامی مجھے اب نصیب
کیوں نہ تقدیر ہو اوج پر مصطفیٰ
آپ کی گردِ رہ مل گئی ہے مجھے
کیا کروں لے کے لعل و گہر مصطفیٰ
ہوگی بے کھٹکے بخشش مری ہے یقیں
ہے مرا صبرؔ کہہ دیں اگر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.