دل مہجور وہی خواب سہانے مانگے
پھر درِ نور پہ سجدوں کے بہانے مانگے
جب سرِ کوهِ صفا، مہرِ رسالت چمکا
دل اسی دور کے سننے کو فسانے مانگے
جس سے آفاق نے خیراتِ تجلی مانگی
دل اسی شہر میں پھر خواب سہانے مانگے
تشنۂ مہر و وفا آپ کے در سے آقا
ہر گھڑی آپ کی رحمت کے خزانے مانگے
ہند کے دہر میں جس شخص نے آنکھیں کھولیں
وه درِ پاک مرنے کے بہانے مانگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.