لب پہ نام نبی جو آیا ہے
لب پہ نام نبی جو آیا ہے
میں نے سجدے میں سر جھکایا ہے
پوچھنا کیا ہے اس کی قسمت کا
جس کو سرکار نے بلایا ہے
مجھ کو سب کہتے ہیں نبی کا غلام
کیسا اعزاز میں نے پایا ہے
نعت لکھنے کا جب ارادہ کیا
وجد میرے قلم کو آیا ہے
جو بھی جانے لگا مدینے کو
میں نے اس کو گلے لگایا ہے
ان کا سایہ نہیں تھا سچ ہے مگر
کائنات ان کے زیر سایہ ہے
کوئی مجھ سے سعیدؔ یہ کہہ دے
تجھ کو سرکار نے بلایا ہے
- کتاب : کلیاتِ سعیدؔ شہیدی (Pg. 505)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.