ایک مضموں کو جو باندھا اس سے بھی بہتر ملا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
ایک مضموں کو جو باندھا اس سے بھی بہتر ملا
مدح حیدر کے لیے الفاظ کا دفتر ملا
مال و زر کےتھےجو طالب ان کو مال وزر ملا
مجھ کو عشق حیدر صفدر غم سرور ملا
ساری دنیا کو الٹ دیتی علی کی ذوالفقار
لیکن اس کو راہ میں جبریل کا شہپر ملا
ابتدا سے انتہا تک غور کرکے دیکھیے
جو بھی حیدر کے گھرانے میں ملا حیدر ملا
دونوں نکلے تھے مقدر آزمائی کے لیے
شیخ کو کعبہ ملا مجھ کو درِ حیدر ملا
فخر کرتا ہوں مقدر پر میں اپنے اے سعیدؔ
مدح حیدر کے تصدق میں مجھے منبر ملا
- کتاب : کلیاتِ سعیدؔ شہیدی (Pg. 516)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.