اک نئی طرز کا لا فتیٰ ہے حسن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسن (مدینہ منور-سعودی عرب)
اک نئی طرز کا لا فتیٰ ہے حسن
کون لے گا خموشی سے کار سخن
آج سر سبز ہے فاطمہ کا چمن
آج دنیا میں تشریف لائے حسن
اپنی تصویر بیٹی کی آغوش میں
ہو کے خوش دیکھتے ہیں رسول زمن
مدح کا اس کی حق ہم سے ہوگا ادا
بندہ پرور اسے کہتے ہیں حسن ظن
اس کی غربت کا کس طرح اندازہ ہو
تھا جو اپنے وطن میں غریب الوطن
ان کا ہر دور میں ذکر جاری رہا
شمع روشن رہی انجمن انجمن
آج مدح حسن کے لیے اے سعیدؔ
میں نے آراستہ کی ہے یہ انجمن
- کتاب : کلیاتِ سعیدؔ شہیدی (Pg. 603)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.