سکوں نواز دل و جاں ہیں نقش پائے حسین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
سکوں نواز دل و جاں ہیں نقش پائے حسین
ہر ایک درد کا درماں ہیں نقش پائے حسین
ہو سجدہ گاہ نہ کیوں کربلا کا ہر ذرہ
قدم قدم پہ نمایاں ہیں نقش پائے حسین
میں اپنے دل میں انہیں کیوں جگہ نہ دوں آخر
مری حیات کا عنواں ہیں نقش پائے حسین
قسم خدا کی رہے گا یہ حشر تک باقی
کہ دین حق کے نگہباں ہیں نقش پائے حسین
ہے کون ایسا جو قیمت لگا سکے ان کی
جواب مہر سلیماں ہیں نقش پائے حسین
- کتاب : کلیاتِ سعیدؔ شہیدی (Pg. 608)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.