تم وہی نور ہو پیدا جو ہوئے پہلے پہل
تم وہی نور ہو پیدا جو ہوئے پہلے پہل
تم ہی آخر ہو رسولوں میں تمہیں ہو اول
تم وہ اول ہو کہ جس کا نہیں ثانی کوئی
تم وہ ثانی ہو کہ جس کا نہیں کوئی اول
تم وہ مخلوق کہ خالق کو ہے نازش تم سے
تم وہ ممدوح کہ مداح ہوا ربِ اجل
تم ہو وہ ماہ کہ دیکھے جو تمہارا ایماں
شق ہو سو بار قمر پھر بہ طریقِ اول
تم وہ مالک ہو کہ مملوک تمہارا ہے جہاں
تم وہ مخدوم کہ خادم ہیں تمہارے مرسل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.