دیکھی شب معراج میں جب شان محمد
دیکھی شب معراج میں جب شان محمد
جبریل امیں ہوگئے قربان محمد
بڑھ کر بھی کہیں عرش سے ہے شان محمد
اللہ کا فرمان ہے فرمان محمد
جائیں گے مدینے میں بلائیں گے جو سرکار
دیکھیں گے بہار چمنستان محمد
صدیق ہوں فاروق ہوں عثماں ہوں کہ حیدر
ان شمعوں سے روشن ہوا الوان محمد
سبطین کے رتبے کو پہنچتا نہیں کوئی
ہیں نام خدا دونوں دل وجان محمد
گھبرائے ہوئے حشر میں کیوں پھرتے ہو صفدرؔ
ہاں جھک کے ذرا تھام لو دامان محمد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 197)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.