محمد نام اس دل میں جڑا مثلِ نگینہ ہے
محمد نام اس دل میں جڑا مثلِ نگینہ ہے
اسی کا ورد کرتی ہوں یہی میرا خزینہ ہے
سدا ملتی ہی رہتی ہے مجھے خیرات جلووں کی
انہی کے نور سے روشن نظر کا آبگینہ ہے
تصور میں ہمیشہ سامنے ہے والضحیٰ چہرہ
حقیقت میں بھی تو دیکھوں مری حسرت دیرینہ ہے
درودِ پاک کی محفل سجا کر نعت کہتی ہوں
خوشا قسمت یہی عادت یہی میرا قرینہ ہے
ازل سے زندگی میں آپ کی یادوں کی رونق ہے
بسیں دل میں مرے آقا مرا دل بھی مدینہ ہے
بلا لیں نازؔ کو در پر رہوں گنبد کی چھاؤں میں
مرے شاہا جدائی میں ہوا دشوار جینا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.