Font by Mehr Nastaliq Web

مجھ کو سرکار نے مدحت میں لگایا ہوا ہے

صفیہ ناز صابری

مجھ کو سرکار نے مدحت میں لگایا ہوا ہے

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    مجھ کو سرکار نے مدحت میں لگایا ہوا ہے

    میرے افکار پہ اک نور سا چھایا ہوا ہے

    حجرۂ دل میں جلائی ہے جو توصیف کی لو

    اس نے دل مطلعٔ انوار بنایا ہوا ہے

    خوش نصیبی ہے کہ روضے کی زیارت کر لی

    مجھ سی کمتر کو بھی طیبہ میں بلایا ہوا ہے

    آپ کے وصل سے سرسبز ہے گنبد سارا

    اسی رنگت نے اسے خوب سجایا ہوا ہے

    کاش طیبہ کی گدائی کا شرف مل جائے

    بس یہی شوق مرے دل میں سمایا ہوا ہے

    نازؔ عاصی کو بھی رسوا نہ کیا آقا نے

    میرے عیبوں کو بھی کملی میں چھپایا ہوا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے