Font by Mehr Nastaliq Web

ہیں نورِ چشمِ سیدِ ابرار فاطمہ

صفیہ ناز صابری

ہیں نورِ چشمِ سیدِ ابرار فاطمہ

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    ہیں نورِ چشمِ سیدِ ابرار فاطمہ

    جنت کی آپ مالک و مختار فاطمہ

    محفل سجائی آپ کی دل کے دیار میں

    پھیلے ہیں میرے چار سو انوار فاطمہ

    ہیں سب سے بڑھ کے آپ ہی اس کائنات میں

    اک رب کے سب خزانوں کی حقدار فاطمہ

    خالق کی بارگاہ میں سجدوں کے واسطے

    رہتی تھیں آپ رات کو بیدار فاطمہ

    مشکل کی ہر گھڑی میں جو دل سے پکار لے

    ہیں آپ بے کسوں کی مددگار فاطمہ

    حسن و حسین آپ کے گلشن کے پھول ہیں

    مہکا رہے یہ آپ کا گلزار فاطمہ

    لکھ لوں قصیدہ آپ کا اوقات ہی نہیں

    کچھ بھی تو ہو سکا نہیں اظہار فاطمہ

    کرتی ہوں جب میں آپ کی سیرت پہ گفتگو

    ہوتی ہے دل پہ بارشِ انوار فاطمہ

    ہے آرزو یہ نازؔ کی اک رات خواب میں

    ہو جائے آپ کا اسے دیدار فاطمہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے