پرتوِ احمدِ مختار حسین ابنِ علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
پرتوِ احمدِ مختار حسین ابنِ علی
اہلِ جنت کے ہیں سردار حسین ابنِ علی
آپ ہیں منبعِ انوار حسین ابنِ علی
ہیں بلند آپ کے افکار حسین ابنِ علی
جان زہرا کی ہیں وہ نورِ نظر حیدر کے
ہیں گلِ سیدِ ابرار حسین ابنِ علی
آپ نے ایسا کیا دین کے پرچم کو بلند
کفر کے بت ہوئے مسمار حسین ابنِ علی
لشکرِ دیں کی مدد ہوتی رہے گی تا ابد
آپ امت کے ہیں سالار حسین ابنِ علی
وار دی جان مگر دین کا سودا نہ کیا
لٹ گیا آپ کا گھر بارحسین ابنِ علی
آپ کی یاد میں آنسو جو ہوئے ہیں جاری
ہو گیا آپ کا دیدار حسین ابنِ علی
مجھ کو کچھ فکر ہے جنت کی نہ خوفِ محشر
جب وہ ہیں میرے طرف دار حسین ابنِ علی
نازؔ کی ہے یہ لگن آپ کی توصیف کرے
آپ کے لکھتی ہے اشعارحسین ابنِ علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.