Font by Mehr Nastaliq Web

مرے دل میں سمائی ہے عقیدت غوثِ اعظم کی

صفیہ ناز صابری

مرے دل میں سمائی ہے عقیدت غوثِ اعظم کی

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    مرے دل میں سمائی ہے عقیدت غوثِ اعظم کی

    سدا قائم رہے یارب یہ قربت غوثِ اعظم کی

    پکارا جب بھی یا میراں تو مشکل ٹل گئی میری

    رہی مجھ پر ہمیشہ ہی یہ شفقت غوثِ اعظم کی

    غلامی میرِ میراں کی سکونِ قلب دیتی ہے

    لحد میں آسرا دے گی یہ نسبت غوثِ اعظم کی

    ہمیشہ سے بھکارن ہوں شہِ بغداد کے در کی

    مری جھولی کو بھرتی ہے سخاوت غوثِ اعظم کی

    زمانے بھر کے ولیوں سے ہے رتبہ آپ کا بالا

    ولی ہیں مقتدی سارے امامت غوثِ اعظم کی

    نبی کی آل کے گوہر ہیں اور محبوبِ سبحانی

    ولی سب جانتے ہیں یہ حقیقت غوثِ اعظم کی

    خزانے آ گئے دنیا و دیں کے میرے دامن میں

    ملی ہے نازؔ کو ایسی محبت غوثِ اعظم کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے