Font by Mehr Nastaliq Web

مدحتوں کا قرینہ ملا آپ سے

صفیہ ناز صابری

مدحتوں کا قرینہ ملا آپ سے

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    مدحتوں کا قرینہ ملا آپ سے

    حرف و فن کا خزینہ ملا آپ سے

    دل کی تاریکیوں میں ضیا آ گئی

    دل میں روشن ہوا ہے دیا آپ سے

    دور طیبہ سے رہ کر بھی دوری نہیں

    ربط ہے قلب و جاں کا ہوا آپ سے

    جس طرف سے سواری گزرتی گئی

    ہوگیا کہکشاں راستہ آپ سے

    ورد صلِ علی کا میں کرتی رہی

    فیض مجھ کو ملا بے بہا آپ سے

    جب سے زہرا کے در کی غلامی ملی

    مل گئے ہیں خزانے شہا آپ سے

    رحمتیں مل گئیں روشنی آ گئی

    حالِ دل نازؔ نے جب کہا آپ سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے