Font by Mehr Nastaliq Web

یا الہٰی مری مقبول دعا ہو آمین

صفیہ ناز صابری

یا الہٰی مری مقبول دعا ہو آمین

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    یا الہٰی مری مقبول دعا ہو آمین

    آخری نعت مدینے میں عطا ہو آمین

    آپ کے ذکر کی محفل میں سجائے ہی رہوں

    لب پہ بس شاہِ مدینہ کی ثنا ہو آمین

    کاش ہو جائے کسی رات زیارت ان کی

    مجھ سے بھی میرے مقدر کی وفا ہو آمین

    ہے تمنا کہ سدا آپ کے در پر ہی رہوں

    سامنے روضہ ہو اور نوری فضا ہو آمین

    اپنی آنکھوں میں سجالوں میں وہ پیارا منظر

    چار سو گنبدِ خضرا کی ضیا ہو آمین

    خاک اس رستے کی چوموں یہی حسرت ہے مری

    جس پہ آقا ترا نقشِ کفِ پا ہو آمین

    ہو کرم نازؔ پہ رحمت کی ردا مل جائے

    ہر گھڑی شکر کا سجدہ بھی ادا ہو آمین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے