ثنائے مصطفیٰ سے ہوگیا دل کا مکاں روشن
ثنائے مصطفیٰ سے ہوگیا دل کا مکاں روشن
محبت مل گئی ان کی ہوا میرا جہاں روشن
سجائی آج گھر میں آپ کے میلاد کی محفل
پڑھا صلِ علیٰ جب ہوگئی میری زباں روشن
گھڑی معراج کی آئی تو پھیلا نور ہر جانب
سواری آپ کی گزری ہوئی ہے کہکشاں روشن
برستی ہے کرم کے شہر میں انوار کی بارش
اسی سے ہو گئے سارے زمین و آسماں روشن
در و دیوار سے بھی پھوٹتی ہیں نور کی کرنیں
کہ مصدر ہے یہاں پیارے نبی کا آستاں روشن
ہمارے مصطفیٰ جب آمنہ کی گود میں آئے
سنا ہے نازؔ نے اس دم ہوا سارا جہاں روشن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.