لب پر ہیں مرے سیدِ ابرار کی باتیں
لب پر ہیں مرے سیدِ ابرار کی باتیں
کرتی ہوں بیاں محرمِ اسرار کی باتیں
توصیف کروں آپ کے پیکر کی میں ایسے
ہوں زلف و جبیں رنگت و رخسار کی با تیں
گزرے ہیں جدھر سے بھی وہ رستہ رہا مہکا
مشہور ہیں وہ آپ کی مہکار کی باتیں
صادق ہیں امیں آپ کی گفتار ہے میٹھی
کفار بھی کرتے تھے یہ کردار کی باتیں
روشن ہے قمر سے مرے سرکار کا چہرہ
کرتا ہے فلک آپ کے انوار کی باتیں
اے نازؔ تو کرتی رہے قرآں کی تلاوت
آیات ہیں اللہ کے شہ کار کی باتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.