پہلے درود پڑھ کے معطر زباں کرو
پہلے درود پڑھ کے معطر زباں کرو
پھر شاہِ دو جہان کی سیرت بیاں کرو
ہو جائے گا اجالا مدیحِ حضور سے
ذکرِ نبی سے زیست کو تم ضوفشاں کرو
عشقِ نبی کی شمع سے روشن ہو پہلے فکر
پھر مشک بار یاد سے دل کا جہاں کرو
ہو جائے گا تمہارا ایمان بھی مکمل
تم مصطفیٰ سے اپنی محبت عیاں کرو
قرآن میں کہا ہے یہ پروردگار نے
مؤمن ہو گر تو طاعتِ شاہِ زماں کرو
ذکرِ شفیعِ حشر ہی دیتا ہے راحتیں
چاہے کرو زبان سے چاہے نہاں کرو
اے نازؔ کر وظیفہ محمد کے نام کا
تسکین ہوگی روح کی مسرور جاں کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.