Font by Mehr Nastaliq Web

کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

صفیہ ناز صابری

کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

    ہوگئے راضی مرے شاہِ زمن نعت ہوئی

    گلشنِ طیبہ سے چن لی ہیں ثنا کی کلیاں

    کھل اٹھا جب مرے سینے میں چمن نعت ہوئی

    چاند راتوں کو ملی آپ کے چہرے سے ضیا

    سج گیا نور سے جب نیل گگن نعت ہوئی

    دل کی حسرت ہے ثنا کرتی رہوں شام و سحر

    اوجِ افلاک پہ پہنچی یہ لگن نعت ہوئی

    مجھ میں تو وصف نہیں ان کا کرم ہے واللہ

    جب ہوئی آپ کی یادوں میں مگن نعت ہوئی

    کوئے زہرا سے ملی نازؔ کو مدحت کی ضیا

    صدقۂ مولیٰ حسین اور حسن نعت ہوئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے