Font by Mehr Nastaliq Web

مرے لب پر شہِ بطحیٰ کی نعتوں کے ترانے ہیں

صفیہ ناز صابری

مرے لب پر شہِ بطحیٰ کی نعتوں کے ترانے ہیں

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    مرے لب پر شہِ بطحیٰ کی نعتوں کے ترانے ہیں

    بڑا مسرور ہے دل بھی یہ پل کتنے سہانے ہیں

    انہی کے ذکر سے ساری بہاریں لوٹ آتی ہیں

    بڑی پُر نور گھڑیاں ہیں بڑے رنگیں زمانے ہیں

    یہی چاہت ہے مدت سے کبھی ہو جائے گی آمد

    درودِ پاک کے گجروں سے اپنے گھر سجانے ہیں

    ازل سے ہی سہارا ہے مجھے آقا کی یادوں کا

    خوشا میرے بھی دامن میں محبت کے خزانے ہیں

    انہی کے نام سے ہی نور کی خیرات ملتی ہے

    یہ پیارا نام لے کر ہی نصیب اپنے جگانے ہیں

    گزر جائے حیاتِ نازؔ سب آقا کی مدحت میں

    عقیدت کے حسیں موتی مجھے چن چن لٹانے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے