یہ کرم ہے ربِ کریم کا مرے لب پہ ذکرِ رسول ہے
یہ کرم ہے ربِ کریم کا مرے لب پہ ذکرِ رسول ہے
کہیں میٹھا میٹھا سرور ہے کہیں رحمتوں کا نزول ہے
میں گدائے آلِ رسول ہوں مرے پاس کوئی کمی نہیں
جو ہوئی ہیں اتنی نوازشیں تو یہ فیضِ زہرا بتول ہے
ہوں میں گم جو آقا کی یاد میں ہیں انہی کے نام کی برکتیں
مری دھڑکنوں میں وہی رہیں یہی چاہتوں کا اصول ہے
یہ جو کشتِ دل میں قرار ہے یہ حسین رنگِ بہار ہے
مرے مصطفیٰ کے سبب سے ہے یہ جو باغ ہے یہ جو پھول ہے
ملیں جلوے کوچۂ نور کے یہ دعا ہے نازؔ غریب کی
نہ ہو دید مجھ کو حضور کی تو یہ زندگی بھی فضول ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.