پڑھ لیا قرآن سارا نعت خوانی ہو گئی
پڑھ لیا قرآن سارا نعت خوانی ہوگئی
یوں لگا اَب خوبصورت زندگانی ہوگئی
جوڑتی رہتی ہوں میں الفاظ ان کی یاد میں
اَب قلم کی نوک پر دل کش روانی ہوگئی
آپ کی رحمت کی بارش ہو رہی ہے رات دن
کیسی پیاری ہیں یہ گھڑیاں رت سہانی ہوگئی
کھل گئے مدحت کے غنچے رنگ و بو کا راج ہے
آ گیا جشنِ بہاراں گل فشانی ہوگئی
نعت کے صد قے ملیں دونوں جہاں کی نعمتیں
مٹ گئے رنج و الم اور شادمانی ہوگئی
شکر آقا کی عطاؤں کا کروں کیسے ادا
آپ کی توصیف عاجز کی زبانی ہوگئی
نازؔ کو بھی نعت کہنے کی سعادت مل گئی
میرے آقا مصطفیٰ کی مہربانی ہوگئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.