چلتے چلتے مصطفیٰ کے آستاں تک آ گئے
چلتے چلتے مصطفیٰ کے آستاں تک آ گئے
یوں لگا اپنے مقدر آسماں تک آ گئے
آپ کی رحمت نے بڑھ کر لے لیا آغوش میں
لے کے اپنی خواہشوں کو مہرباں تک آ گئے
ہر طرف ہے روشنی اور نور ہے پھیلا ہوا
آرزو تھی جس جہاں کی اس جہاں تک آ گئے
پڑھ رہے ہیں پھول غنچے آپ پر ہر دم درود
مصطفیٰ کے لہلہاتے گلستاں تک آ گئے
آپ کا بچپن جہاں گزرا وہ ہے رشکِ جناں
بخت والے اس حلیمہ کے مکاں تک آ گئے
اپنی دنیا جگمگاتی ہے ستاروں کی طرح
نازؔ ہم بھی خوبصورت کہکشاں تک آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.