Font by Mehr Nastaliq Web

بے مثل مصطفیٰ سے الفت ہے مرتضیٰ کی

صفیہ ناز صابری

بے مثل مصطفیٰ سے الفت ہے مرتضیٰ کی

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    بے مثل مصطفیٰ سے الفت ہے مرتضیٰ کی

    سرکارِ دو جہاں سے قربت ہے مرتضیٰ کی

    حسنین کے ہیں بابا شوہر بتول کے ہیں

    پھر کتنی خوبصورت نسبت ہے مر تضی کی

    جس کے نبی ہیں مولیٰ اس کے علی ہیں مولیٰ

    اصحاب میں جدا ہیں عظمت ہے مرتضیٰ کی

    کھولی نہ آنکھ جب تک آئے نہ شاہِ عالم

    روزِ ازل سے ایسی چاہت ہے مرتضیٰ کی

    ہیں بحر علم و حکمت قرآن کے شناور

    مشکل کشائی کرنا عادت ہے مرتضیٰ کی

    جنگوں میں گونجتا ہے مولا علی کا نعرہ

    دشمن پہ طاری ہر پل ہیبت ہے مرتضیٰ کی

    مجھ کو ولائے حیدر ورثے میں مل گئی تھی

    صد شکر نازؔ دل میں نکہت ہے مرتضیٰ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے